خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج ، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے ملیں گے

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے اس سال بھی مستحق افراد کیلئے رمضان المبارک اور عید پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا  بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ امدادی پیکیج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا ، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ  نے امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہے ، یتیم اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More