سندھ کے شہر میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت 4 روپے کلو ہوگئی، انتہائی کم قیمت پر کاشتکاروں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹماٹر کاشت کرنے والے زمینداروں کو قیمتوں میں کمی کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رمضان سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی سمیت مختلف اشیاء مہنگی ہو گئیں
زمیندار کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک سے ٹماٹر منگوایا تو 400 روپے کلو خرید کر استعمال کیا گیا جبکہ ہم ٹماٹر چار روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نقصان سے بچایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوئے اب قیمتوں کی کمی کی وجہ سے لاکھوں کا ٹماٹر ضائع کرنے پر مجبور ہیں۔