پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ منسوخ، قومی ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی کا سفر بغیر جیت کے ختم 

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

چیمپیئنز ٹرافی کا 9 واں میچ جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانا تھا بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

کل میکسویل کیلئے نہیں پوری آسٹریلین ٹیم کیلئے تیاری کرکے آئیں گے، حشمت اللہ

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونا تھا، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ہی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہیں، دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں بغیر کسی جیت کے سفر ختم ہو گیا، قومی ٹیم پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دوسرا بھارت سے ہاری تھی اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

ایک پوائنٹ ملنے کے باوجود پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں آخری نمبر پر ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ نے گروپ اے سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More