دو دن میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے۔
آج سونے فی تولہ نرخ میں 3300 روپے کی کمی ہونے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہو گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا
10 گرام سونے کے نرخ میں 2829 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2400 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، دو دن میں سونے کی قیمت میں پانچ ہزار سات سو روپے کی کمی ہوئی۔