ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، محمد رضوان

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں غلطیاں کیں۔ تاہم ہم اپنی غلطیوں کو درست کرنے پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امیدوں کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔ لیکن ہم کوشش کریں گے کہ غلطیاں مستقبل میں نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کل کا میچ جیت کر افغان فینز کو خاموش کروا کر خوشی ہو گی، آسٹریلوی کھلاڑی

محمد رضوان نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی اچانک زخمی ہوتا ہے تو ٹیم کو دھچکا لگتا ہے۔ لیکن کھلاڑی کا زخمی ہونا کوئی بہانہ نہیں ہے۔ بڑے ایونٹ میں فخرزمان اور صائم ایوب زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ ہم اچھا نہیں کھیلے یہ ہم تسلیم کرتے ہیں۔ تاہم ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More