ایشیاء کپ بھارت کے بجائے یو اے ای میں کروانے کی تجویز

ہم نیوز  |  Feb 27, 2025

بھارت میں شیڈول میں ایشیا کپ  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

جنگ کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

پاکستان کو ٹی 20 ویل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیاء کپ کے میچز کروانے کیلئے اس وقت سری لنکا اور یو اے ای زیرِ غور ہیں۔ دونوں وینیوز میں سے کسی ایک کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایشیاء کپ میں دو ہفتے تک 19 میچز کھیلے جائیں گے، ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More