پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدے طے پا گئے ہیں۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
بانی کی کال پر کارکنان کو نہ لانے والوں کو آئندہ انتخابات میں مشکل کا سامنا ہوگا،شیخ وقاص
بعدازاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف معاہدوں کے تبادلوں کی تقریب ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زید النہیان کے علاوہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی تقریب میں موجود تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 5معاہدوں اور یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا،دونوں ملکوں کے مابین بینکنگ،کان کنی،ریلوے کے شعبے میں 2مفاہمتی یادداشتوں کاتبادلہ ہوا،اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی دستاویز کاتبادلہ کیا گیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہبازشریف سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات ہوئی،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے،ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے ابوظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا
ملاقات کے دوران پاک امارات برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا،دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔
وزیراعظم نے ٹرانز افغان ریلوے منصوبے میں اماراتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی،ابوظہبی پورٹ اور پاکستانی اداروں کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
وفاقی کابینہ میں توسیع،نئے وزرا نے حلف اٹھالیا
بعدازاں ابوظہبی کے ولی عہد دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے،وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظہبی کے ولی عہد کو الوداع کیا۔