خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

ہماری ویب  |  Jul 20, 2025

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر کامیاب25 ارکان سے حلف کے بغیر اسمبلی اجلاس کو 24جولائی تک ملتوی کردیا. مخصوص نشستوں کے 25 ارکان میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی ممبران شامل ہیں صوبائی حکومت نے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کیلئے آج اتوار کے روز صبح نو بجے اجلاس طلب کیا تھا. اجلاس شروع ہوتی ہی حکومتی ممبران نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اجلاس کو ملتوی کردیا جس پر اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈیسک کے سامنے احتجاج کیا ،اور سپیکر کے خلاف نعری بازی کی.

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا ایسا کب تک چلے گا، ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے لیکن اراکین سے حلف نہیں لیا جا رہا، اگر اسپیکر حلف نہیں لے گا تو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس درخواست لیکر جائیں جو اراکین سے حلف لیں گے۔

اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر علی آفریدی کی جانب سے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس پر اسمبلی اراکین کو ایوان میں آنے کے لیے گھنٹیاں بجانا شروع کر دی گئیں۔گھنٹیاں بجنے کے باوجود حکومتی اراکین ایوان میں نہ پہنچے جس پر اسپیکر کے پی اسمبلی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے اور اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلا س منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی ممبران ایوان کا بائیکاٹ کرینگے اور آج ہونے والے حلف برداری کو نہیں ہونے دینگے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More