لاس اینجلس: امریکی طیارے کے اُڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

اردو نیوز  |  Jul 20, 2025

امریکہ کے مسافر طیارے کو ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد اسی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں سے اڑان بھری تھی۔

سی این بی سی کے مطابق واقعہ لاس ایجلس کے ایئر پورٹ سے اٹلانٹا کے لیے پرواز بھرنے والے ڈیلٹا ایئرلائنز کا مسافر طیارے 446 کے ساتھ پیش آیا جو کہ بوئنگ 767 جہاز ہے۔

  رپورٹ کے مطابق اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد عملے نے ایئرپورٹ سے رابطہ کیا اور لاس اینجلس کے ہی ایئرپورٹ پر پھر سے اترنے میں کامیاب ہو گئی۔

 جہاز کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس کے ایک انجن میں آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے اور وہ ایئرپورٹ کے اوپر چکر لگا رہا ہے۔

واقعے میں کسی کے زخمی کے ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ آگ بجھانے والا عملہ پہلے ہی رن وے پر پہنچ چکا تھا اور لینڈنگ کے ساتھ ہی آگ بجھا دی گئی۔

ڈیلٹا ایئرلائن کے ترجمان واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’اڑان بھرنے کے بعد تھوڑی دیر بعد ہی بائیں انجن میں آگ لگنے کا انکشاف ہوا جس پر اسے فوراً واپس موڑا گیا اور وہ کامیابی سے اترنے میں کامیاب ہو گئی۔‘

انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے اور سکیورٹی پروٹوکولز بھی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جہاز پر 226 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔

ہوا بازی کے معاملات پر نظر رکھنے والے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش جا رہی ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی، تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لینڈنگ تمام مسافروں کو محفوظ طور پر جہاز سے اتار لیا گیا۔

اس موقع پر مسافر پرسکون دکھائی دیے اور بروقت اور درست فیصلہ کرنے پر کی کپتان کے شکرگزار نظر آئے۔

ایک مسافر نے سی صحافیوں سی بی ایس کو بتایا کہ ’عملے نے واقعے کو بہترین انداز میں سنبھالا اور کسی قسم کی افراتفری دیکھنے کو نہیں ملی۔‘

لینڈنگ کی بعد کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے بائیں انجن میں شعلے بھڑک رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More