پری میچ کانفرنس منسوخی : پاکستان کا ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی طرف اشارہ

ہماری ویب  |  Sep 16, 2025

پاکستان ٹیم جو اس وقت ایشیا کپ میں کھیل رہی ہے انہوں نے آج اپنی پری میچ کانفرنس کینسل کردی، جس سے اس گمان کو تقویت مل رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرے گا۔

کل پاکستان کا مقابلہ یو اے ای کی ٹیم سے ہے اور آج دونوں کپتانوں کی پری میچ کانفرنس ہونی تھی تاہم عین وقت پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے کانفرنس کے لیے کسی کو نہیں بھیجا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ اگر آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ٹورنامنٹ سے نہیں ہٹائے گا تو پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں مزید حصہ نہیں لے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More