پاکستان نے یو اے ای کی ٹیم کو آج کا اہم میچ جیتنے کے لیے147 رنز کا ہدف دیا ہے، جو ٹیم بھی آج ایشیا کپ کا یہ میچ جیتے گی وہ سپر فور کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
یو اے ای کے کپتان وسیم نے ٹاس جیت کے پہلے پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پوری ٹیم 20 اوور میں صرف 146 رنز کر پائی اور 9 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
آخر میں شاہین شاہ افریدی نے نیچے سے آکر 29 رنز کی ایک بہت اہم اننگ کھیلی جس کی وجہ سے پاکستان ایک کمپیٹیٹر ٹوٹل بنا پایا۔
شاہین کے علاوہ فخر زمان نے 36 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، کی اور سلمان علی آغا نے 20 رنز کیے۔
یو اے ای کی طرف سے پیس بالر جنید صدیقی نے نئی گیند لی اور پاکستان کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا۔ انہوں نے 18 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ سپنر سمرن جیت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔