سب نے حکومت کر کے دیکھ لی،ایک پارٹی مسائل حل نہیں کر سکتی،شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں جو ہورہا ہے اس کی ذمہ دار پارلیمنٹ اور انتظامیہ ہے، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب نے حکومت کر کے دیکھ لی،ایک پارٹی مسائل حل نہیں کر سکتی،یہ نظام جس طرح چل رہا ہے یہ پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، جماعتیں اور عدالتیں ساتھ بیٹھیں اور ملک کی بات کریں، آج ملک مشکل میں ہے، آپ صرف اپنے مفاد نہیں دیکھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹیاں متفق ہوں یا نہ ہوں، کچھ آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90دن کے اندر الیکشن کرانے کاپابند ہے۔

فواد چودھری،شہباز گل،اعظم سواتی کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ35سال سے ایک جماعت کا حصہ ہوں اور آج بھی اس کا حصہ ہوں،ہم اپنی جماعتوں سے ناراض ہوکر نہیں بیٹھے۔


متعلقہ خبریں