پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

کور کمانڈرز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کسی دہشتگرد گروپ کو پنپنے نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 225 ویں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شرکا کو درپیش خطرات،دہشتگردی کے بڑھتے واقعات،مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر  بریفنگ دی گئی۔

فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کیا پشاور دھماکے کی ہے؟

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کےشرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سےآبادیاتی تبدیلیوں کا بھی نوٹس لیا گیا۔

شرکا نے کہا کہ پاکستان اصولی طور پربہادرکشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدکی حمایت کرتا رہےگا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں