اسلام آباد: سینئر صحافی عمران ریاض خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔
سینئر صحافی عمران ریاض خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے گرفتار نامعلام جگہ پر منتقل کردیا ہے۔ ایئرپورٹ کے عملہ نے جھوٹ کی مد میں وہاں موجود لوگوں کو گمراہ رکھا۔
انشاءاللہ اب عمران بھائی خود اس اکاؤنٹ پر ٹویٹ کریں گے۔ مزید معلومات انکے ٹیم ہینڈل @IRKsays سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
-Team IRK Social Media
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 2, 2023
اس سے قبل سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمران ریاض خان نے لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے روکے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے اور مجھے گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹر میں پاکستان زندہ باد لکھا۔
میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے۔ پاکستان زندہ باد
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 1, 2023
عمران ریاض نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا۔
مجھے گرفتار کیا جائے گا
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 1, 2023