محمد رضوان پھر بازی لے گئے


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں محمد رضوان نے 3 ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

پی ایس ایل سیزن 8 بھی اپنے اختتام کو پہنچا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ قرار پائے جبکہ محمد رضوان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ایوارڈ دیا گیا۔

پی ایس ایل 8 کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ بھی محمد رضوان کے نام رہا تو بہترین بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی محمد رضوان لے گئے۔

عباس آفریدی کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پی ایس ایل اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا۔ ایلکس وارف کو پی ایس ایل کے بہترین امپائر کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ احسان اللہ کو پی ایس ایل 8 کا بہترین باؤلر کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی احسان اللہ کے نام ہوا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹرافی جیت لی۔


متعلقہ خبریں