صدر خط لکھنے کا اختیار رکھتے ہیں نہ استحقاق، عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا خط لکھنا غیرآئینی ہے، صدر آئین کے مطابق یہ خط لکھنے کا اختیار رکھتے ہیں نہ استحقاق۔

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی منطق نہیں مانے گی، اٹارنی جنرل نے عزت والا فیصلہ کیا، اعتزاز احسن

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صدر مملکت عمران خان کے اندھے پیرو کار نہ بنیں، صدر مملکت ہر وقت عارف علوی بن کر بیان بازی کرتے ہیں، صدر مملکت بننے کے بعد بھی ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا صدر کا تشویش کا اظہار کرنا ہی غیر آئینی اور غیر قانو نی ہے، یہ صدر کا کوئی پرائیوٹ بزنس نہیں ہے، خط لکھنے کیلئے بھی صدر مملکت کو ہدایت لینی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا 18 مارچ کا واقعہ دوبارہ ہونے نہیں دیں گے، عمران خان کو جتھہ لے کر احاطہ عدالت میں پیش ہونے نہیں دیں گے، عمران خان کو گرفتارکرنے کا ہمارا ارادہ تبدیل نہیں ہوا، ہم اس کو اتنا بھگائیں گے کہ یہ خود کہے گا کہ مجھے گرفتارکرلو، عمران خا ن کو گرفتار کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا 2 اسمبلیوں کاا لگ تین صوبوں کا الگ الیکشن ملک کے مفاد میں نہیں، عمران خان لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ آرٹیکل 6 چھوڑکر آرٹیکل 60 لگا لیں ہم نے جو بات کہی ہے اس پر قائم ہیں، اس کی بدمعاشی کے سامنے ہم بالکل نہیں جھکیں گے۔

نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائے گی ،عمران خان

قبل ازیں انہوں نے صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط پر اپنے ردعمل میں کہا تھا صدر مملکت آئینی دائرے میں رہیں، عارف علوی عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، عمران خان سے دہشت گردی کا جواب لیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا تھا سیاسی مخالفین پر 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ؟

رانا ثنا اللہ نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دریافت کیا تھا صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ پولیس کے سرپھاڑے، پیٹرول بم، گولیاں اور غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی

وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو مشورہ دیا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کو واپس کرے، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دے۔


متعلقہ خبریں