شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔ جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن۔

گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ناراضگی کی خبریں گردش کرتی رہیں جبکہ اذہان ملک کو اپنی والدہ کے ساتھ ہی دیکھا گیا تاہم اب شعیب ملک کی بیٹے کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد تمام قیاس آرائیں دم توڑ گئیں۔


متعلقہ خبریں