Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھونی کی چنئی سپر کنگز پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کی فاتح

گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)
آئی پی ایل کے فائنل میں چنئی سپر کنگز نے دفاعی چیمپیئنز گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل کا پانچواں فائنل اپنے نام کر لیا۔
گجرات ٹائٹنز نے میچ جیتنے کے لیے چنئی سپر کنگز کو 215 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چنئی سپر کنگز نے 15 اوورز میں 171 رنز بنانے تھے جو اس نے دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور کی آخری گیند پر پورے کر لیے۔
چنئی سپر کنگز نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 74 رنز پر اس وقت گری جب رتوراج 26 رنز بنانے کے بعد نور احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ڈیون کونوے بھی 47 رنز بنا کر نور احمد کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
اجینکیا ریحانے 26 رنز بنانے کے بعد موہت شرما کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد چنئی کنگز کی یکے بعد دیگرے دو کٹیں گر گئیں۔ امباتی ریودو بھی 19 رنز بنانے کے بعد موہت شرما کا شکار بنے، جبکہ کپتان ایم ایس دھونی صفر پر موہت شرما کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پیر کے روز احمد آباد میں دونوں ٹیموں کے مابین میچ میں چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ 
گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سائی سُودرشن نے 47 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رِدھیمان ساہا نے 54 اور شبھمن گِل نے 39 رنز سکور کیے۔
چنئی سپر کنگز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے متھیشا پتھیرانا نے دو جبکہ دیپک چہر اور رویندرا جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ آئی پی ایل فائنل اتوار کے روز شیڈول تھا، تاہم بارش کے باعث اسے ریزرو ڈے یعنی پیر کے روز کھیلا گیا۔
اگر بارش کے باعث میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جاتا تو اس صورت میں گروپ راؤنڈ میں زیادہ پوائنٹس ہونے کے باعث گجرات ٹائٹنز کو فاتح قرار دیا جاتا۔

شیئر: