Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور کے ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان گرفتار

تشدد کا واقعہ ایک نومولود بچی کی ہلاکت کے بعد پیش آیا۔ (فوٹو: لاہور پولیس/ٹوئٹر)
لاہور میں بچوں کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچھ افراد کو ہسپتال کے اندر ایک ڈاکٹر پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے اور ان کے منہ پر خون بھی صاف نظر آ رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین یہ دعویٰ کرتے ہوئے نظر آئے کہ ہسپتال میں ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ اس لیے بنایا گیا کیوں کہ وہاں موجود ایک نومولود بچی کا انتقال ہوگیا تھا اور ویڈیو میں نظر آنے والے افراد بچی کے اہلخانہ تھے۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزمان کے کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔‘

شیئر: