آئی پی ایل میں سنچری اور سب سے زیادہ رنز بنا کر بھی وراٹ کوہلی تنقید کی زد میں

وراٹ کوہلی

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنوراٹ کوہلی کسی رن مشین کی طرح رنز سکور کر رہے ہیں

انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کا 17 واں سیزن اپنے عروج پر ہے اور ملک بھر کے سٹیڈیمز میں چھکوں کی بارشیں ہو رہی ہیں۔

بعض ٹیمیں 20 اوورز میں 250 رنز سے زیادہ سکور کر رہیں ہیں لیکن پہلی سنچری کے لیے اسے 19 میچوں تک انتظار کرنا پڑا اور پھر سنچری آئی بھی تو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی وراٹ کوہلی کی جانب سے۔

لیکن جہاں کوہلی کی اس سنچری کے لیے ان کی پزیرائی ہو رہی تھی وہیں جب راجستھان رائلز کے بیٹسمین جوز بٹلر نے سنچری بنا کر وراٹ کی سنچری کی چمک چھین لی تو سنچری بنانے کے بعد بھی کوہلی سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتے نظر آئے اور جہاں ’کوہلی‘ ٹرینڈ دوسرے نمبر پر چلتا رہا وہیں 'سلویسٹ' بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

گذشتہ رات انڈیا کے شہر جے پور میں راجستھان رائلز کی ٹیم ایک نئی گلابی جرسی میں کیا اتری کہ پورا سٹیڈیم گلابی ہو گيا۔

کوہلی نے اپنی اس اننگز کے دوران آئی پی ایل میں اپنے ساڑھے سات ہزار رنز مکمل کیے۔ ویسے وہ پہلے سے ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

جب انھوں نے سنچری بنائی تو یہ آئی پی ایل میں ان کی آٹھویں اور ٹی20 میں ان کی نویں سنچری تھی۔

انھوں نے اپنی سنچری 67 گیندوں پر بنائی جبکہ وہ 72 گیندوں پر 113 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کوہلی کی یہ سنچری آئی پی ایل کی سست ترین سنچری میں شامل ہو گئی ہے۔

اس سے قبل سنہ 2009 میں منیش پانڈے نے 67 گیند پر ہی سنچری سکور کی تھی جو کہ اب تک کی سست ترین سنچری تھی۔

جب کوہلی سے اس بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ گیند بیٹ پر نہیں آ رہی تھی اور شاٹ کھیلنا مشکل ہو رہا تھا۔ انھوں نے اپنی اس اننگز کے دوران 12 چوکے اور چار چھکے بھی لگائے۔

جوز بٹلر نے 58 گیندوں میں سنچری بنائی

،تصویر کا ذریعہANI

،تصویر کا کیپشنجوز بٹلر نے 58 گیندوں میں سنچری بنائی

بٹلر کی سنچری

لیکن جب 184 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے راجستھان رائلز کی ٹیم میدان میں اتری تو اسے پہلے ہی اوور میں اوپنر جیسوال کے روپ میں نقصان اٹھانا پڑا پھر کپتان سنجو سیمسن اور انگلینڈ کے معروف بیٹسمین جوز بٹلر نے اپنے سٹروکس سے کھیل کا رخ بدل دیا۔

بٹلر نے 58 گیندوں پر چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی اور شاید دونوں سنچریوں کے درمیان گيندوں کا یہی فرق جیت اور ہار کا سبب بنا۔

راجستھان رائلز اپنے سار ے چار میچز جیت کر اب ٹورنامنٹ میں سر فہرست ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) مستقل تیسری شکست کے بعد آٹھویں نمبر پر ہے۔

اگرچہ کوہلی رواں سیزن سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں اور انھوں نے اب تک کی پانچ اننگز میں 105 کی اوسط سے 316 رنز بنائے ہیں۔ ان کے پیچھے راجستھان رائلز کے بیٹسمین ریان پراگ اور سنجو سیمسن ہیں جنھوں نے چار چار میچز میں بالترتیب 185 اور 178 رنز بنائے ہیں اور وہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ان سب کے باوجود سوشل میڈیا پر سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا اب کوہلی چھوٹے فارمیٹ کے زیادہ مؤثر بیٹسمین نہیں رہے۔

یہ سوال اس لیے بھی کیے جا رہے ہیں کہ اسی سال ٹی 20 کا ورلڈ کپ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جانا ہے جس کے لیے انڈیا کی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کپتان روہت شرما کے نام کا اعلان تو کر دیا لیکن وہ وراٹ کوہلی کے نام پر بات ٹال گئے۔

جس کے بعد یہ اندازہ لگایا جانے لگا کہ شاید کوہلی کو اس انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لیے آئی پی ایل میں اپنا دم خم دکھانا پڑے گا اور انھوں نے اب تک اپنا دم خم دکھایا بھی ہے جبکہ ایک میچ میں پلیئر آف دی میچ منتخب ہونے پر انھوں نے معروف کمینٹیٹر ہرش بھوگلے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام نہ صرف بھیڑ کو اکٹھا کرنے کے لیے ہے بلکہ ان میں ابھی بھی بیٹنگ باقی ہے۔ اور یہ اشارہ واضح طور پر جے شاہ کی بات کا جواب تھا۔

کوہلی

،تصویر کا ذریعہANI

سوشل میڈیا پر کوہلی کی ٹرولنگ

کوہلی کے جتنے چاہنے والے ہیں اس کا اندازہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد سے ہوتا ہے کیونکہ وہ انڈیا کے سب سے زیادہ فالورز والے شخص ہیں۔ ان سے آگے نہ تو انڈین وزیر اعظم مودی ہیں اور نہ ہی تنڈولکر ، دھونی یا شاہ رخ اور سلمان یا کوئی اور ان کا دور دور تک مقابل نظر آتا ہے۔

اس حقیقت کے باوجود کوہلی کو ٹرول کرنے والے بھی اتنے ہی ہیں۔ آیوش نامی ایک صارف نے سنجو سیمسن کی پریزینٹیشن کی تصویر ڈال کر لکھا کہ ’ہمارا سادہ سا منصوبہ تھا کہ ہم کوہلی کو پورے 20 اوورز کھیلنے دیں اس طرح ہم انھیں (آر سی بی کو) 190 رنز سے نیچے رکھ سکتے ہیں اور ہم کامیاب رہے۔‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

جبکہ بلنٹ انڈیا گل نامی ایک صارف پری نے کوہلی کی ایک اداس تصویر ڈال کر لکھا کہ آر سی بی نے ’ول جیکس کو نہیں کھلایا، فرگیوسن کو نہیں کھلایا، لومرور تو 11 کھلاڑی میں بھی نہیں ہیں۔ میکسول چاروں میچز میں ناکام رہے۔ فاف (ڈوپلیسی) اپنے پرانے رنگ میں نہیں ہیں۔ سراج رنز دے رہے ہیں۔ لیکن ہم کوہلی پر الزام ڈال رہے ہیں جو کہ آر سی بی کے لیے تنہا کھڑا ہوئے ہیں۔‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 2

کئی صارفین نے لکھا کہ ابھی تک کوہلی نے ٹیم کے لیے تنہا 316 رنز بنائے جبکہ باقی سب نے مل کر 496 رنز بنائے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ وہ تنہا ہی سکور کر رہے ہیں۔

جبکہ بہت سے صارف نے لکھا کہ 'وراٹ کوہلی کا نیا سنگ میل، آئی پی ایل کی سست ترین سنچری'۔

کولی سینسر نامی ایک صارف نے سنجو سیمسن کی ایک مسکراتی ہوئی تصویر ڈال کر لکھا ہے کہ انھیں 'وراٹ کوہلی کی سنچری نے بٹلر کی سنچری سے زیادہ فائدہ پہنچایا۔'

کوہلی اور بٹلر

،تصویر کا ذریعہsocial media

جبکہ دوسری جانب سپورٹس سٹار کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق انڈین کرکٹر امبتی رائیڈو نے کہا کہ ’گذشتہ رات کولی کی اننگز خود غرضی سے بالکل پاک تھی۔ انھوں نے ٹیم کے لیے کھیلا۔ وہ اپنے سٹرائیک ریٹ سے زیادہ کی شرح سے باؤنڈری لگا سکتے تھے اور آوٹ ہو سکتے تھے لیکن انھوں نے وہی کیا جو ان کی ٹیم ان سے چاہتی تھی۔‘

جبکہ انٹرنیشنل کرکٹر اور آر سی بی کے منیٹور اینڈی فلاور نے کہا کہ ’ہماری بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ مسئلہ ہے۔ وراٹ کوہلی اپنے بہترین فارم میں ہیں لیکن دوسرے کھلاڑی فارم اور اعتماد کے معاملے میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم بہت کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوہلی نے شاندار کھیل پیش کیا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ جب بھی کوہلی نے 50 گیندیں کھیلی ہیں ان کی ٹیم 96 فیصد میچز ہاری ہے۔

ان سارے اعدادوشمار کے باوجود کوہلی نے فیلڈنگ میں بھی ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور اب وہ سوریش رینا کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیاد کیچ پکڑنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے مجموعی طور پر اب تک آئی پی ایل میں 110 کیچز لیے ہیں۔