چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر شیری رحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارکباد

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ میں شورشرابا کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص مسخ کرنے کی کوشش کی ،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سینیٹر شیری رحمٰن ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے، سینیٹر شیری رحمٰن اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کریں گی۔