چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات

Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نےملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید خورشید احمد شاہ نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو پارلیمانی و انتظامی امور سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی۔