سعودی عرب ،خاتون سےغیر اخلاقی سلوک کرنے پر غیرملکی کو 5سال قید ، ڈیرھ لاکھ ریال جرمانے

Misbehavior
Misbehavior

ریال۔19اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں خاتون سےغیر اخلاقی سلوک کرنے پر غیرملکی کو 5سال قید اور ڈیرھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ اردو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے گزشتہ روزجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں آداب عامہ کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکی پرخاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔

پراسیکیوشن کے اہلکاروں نے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اپنی سفارشات کے ساتھ کیس عدالت کو ارسال کردیا۔ عدالتی کارروائی میں جرم ثابت ہونے پر خاتون سے غیر اخلاقی سلوک کرنے والے غیرملکی کو 5 سال قید اور ڈیرھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔