Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مِس کنڈکٹ‘ پر پنجاب کے دو سول ججز برطرف، ریٹائرڈ جج کی پنشن واپسی کا حکم

سول ججز کے خلاف تادیبی کارروائی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ سے نوٹیفیکشن جاری ہوا (فائل فوٹو: سکرین گریب)
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مِس کنڈکٹ پر دو سول ججز کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے جبکہ دیگر کے خلاف تادیبی احکامات جاری کیے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے پیر کو جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے سول ججز سے متعلق یہ احکامات جاری کیے۔
مس کنڈکت کی بنیاد پر سول جج لاہور امتیاز احمد اور سول جج میانوالی صائمہ وحید کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مِس کنڈکٹ کے مرتکب ایڈیشنل سیشن جج ریٹائرڈ میانوالی جمیل احمد کھوکھر کی پنشن اور مراعات ختم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ’ایڈیشنل سیشن جج ریٹائرڈ جمیل احمد کھوکھر سے پنشن واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔‘
لاہور ہائی کورٹ نے سول جج نوشہرہ محمد اسلم کی تنخواہ تین برس کے لیے سکیل 19 کے مطابق کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
رجسٹرار ہائی کورٹ کے نوٹیفیکشن کے مطابق ’سول جج کی تنخواہ میں کمی سنگین مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیے جانے پر کی گئی۔‘

شیئر: