سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں فوجی کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا گیا

ریاض۔23اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی ہم منصب گرانٹ شیپس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خطے میں فوجی کشیدگی، اس کے اثرات اور اس پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے سٹریٹجک دو طرفہ تعلقات اور فوجی تعاون کا بھی جائزہ لیا۔