ایرانی صدر ڈاکٹر سیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا

iran 3

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی منگل کو ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ہمراہ ایرانی صدر کا علامہ اقبال انٹرنیشل ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔

بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صدر سے پنجاب کابینہ کا تعارف کر ایا ۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان سینئروزیر مریم اورنگزیب ،وزیر اطلاعت عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان،سینیٹر پرویز رشید، وزیر خوراک بلال یاسین ، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین،ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ودیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔