پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل وی لاگرز نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل وی لاگرز نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل وی لاگرز نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نے ایوان کو آگاہ کیا کہ انٹرنیشنل وی لاگرز مہمانوں کی گیلریوں میں موجود ہیں جو پاکستان کی سیاحت اور درست تشخص کو اجاگر کر رہی ہیں،

ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ارکان نے بھی ڈیسک بجا کر انٹرنیشنل وی لاگر کا خیر مقدم کیا۔