وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سےمنیر حسین بھٹی اور ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان بیرسٹر اسامہ مالک کی ملاقات

Azam Nazir Tarr
Azam Nazir Tarr

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سےلاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر حسین بھٹی اور ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان بیرسٹر اسامہ مالک نے ملاقات کی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے موقع پر لاہور کے وکلاء کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال اور وکلا کی ٹریننگ اور لیگل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے ایکسیلینس سنٹر کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سنٹر کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔ مزید برآں بار کے دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی گئی آخر میں وزیر قانون نے وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔