گورنر خیبرپختونخوا سے چئیر مین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی

Haji Ghulam Ali
Haji Ghulam Ali

پشاور۔ 25 اپریل (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے چیئرمین خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ گورنرکو چئیرمین پبلک سروس کمیشن نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی، رپورٹ میں گورنرکوکمیشن کی جانب مختلف صوبائی محکموں کو بھرتیوں کیلئے 1876 امیدواروں کی سفا رشات کے بارے بتایا گیا،

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سال 2023 میں ایک مقابلے کا امتحان منعقد کرایا، امتحان میں 1902 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سال 2023 میں مختلف صوبائی محکموں میں بھرتیوں کیلئے107 قابلیت کے ٹیسٹ کرائے جس میں 1 لاکھ 41 ہزار 473 امیدواروں نے حصہ لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امیدواروں کی بھرتیوں کے قابلیت کے ٹیسٹ اورانٹرویوزمیں شفافیت اورمیرٹ کو ہرممکن یقینی بنایا گیا ہے۔اس موقع پر گورنرغلام علی نے خیبرپختونخوا نے پبلک سروس کمیشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔گورنر نے کمیشن کو بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی سلیکشن میں مزید شفافیت لانے کی ہدایت کی۔ گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن ایک بااعتماد آئینی ادارہ ۔