سعودی عرب،ٹرانزٹ ویزے پرآنے والوں کے لئے عمرہ پرمٹ

Saudi Arabia
Saudi Arabia

ریاض۔26اپریل (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے عمرہ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکس اکاونٹ پرعمرہ زائرین کے حوالے سے کہا ہے کہ بیرون ملک سے وزٹ، ورک، سیاحت، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے باآسانی عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

مذکورہ ویزوں پرآنے والوں کو چاہیے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کےلیے ’نسک‘ ایپ پر اکاونٹ بنا کراس میں خود کو رجسٹرکریں تاکہ عمرہ پرمٹ حاصل کیا جا سکے۔وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ پرمٹ پر درج شدہ وقت اور تاریخ پرسختی سے عمل کیا جائے۔ مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں پہنچیں۔واضح رہے عمرہ پرمٹ کا مقصد رش کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باسانی عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔