نائیجیریا، بارشوں کے باعث جیل کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 119 قیدی فرار

Nigeria

ابوجا۔26اپریل (اے پی پی):نائیجیریا میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث جیل کا ایک حصّہ منہدم ہونے کے نتیجے میں 119 قیدی فرار ہو گئے ۔

ٹی آر ٹی کے مطابق وفاقی علاقے میں واقع جیل ایف سی ٹی کے ترجمان آدامو دوزا نے کہا کہ شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے صوبہ نیگر کے علاقے سولیژا میں واقع جیل کا کچھ حصّہ منہدم ہونے کے بعد 119 قیدی جیل سے فرار ہو گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے 10 مفروملزمان کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔