پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، ترجمان پاکستان سول ایویشن اتھارٹی

لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں بھر نے کے واقعہ پر قابو پالیا گیا ہے ، ترجمان سی اے اے

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ترجمان پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس حوالہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے سکیورٹی اینڈ جسٹس کے سربراہ ڈاکٹر جو وائٹل نے تقریب میں بطور اعزازی مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں پاکستان کسٹمز کے (ڈی ڈی جی)،(این این ڈی اے) اور سی او او/ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایکس رے اسکریننگ کمپیوٹربیسڈٹریننگ (سی بی ٹی) آڈیٹر کورس میں ایویشن سکیورٹی ریگولیٹری افسران اور انسپکٹرز نے بھی شرکت کی ہے۔

پاکستان کسٹمز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور کارساز کے نمائندے بھی بھی تربیتی پروگرام میں شریک تھے ۔(یو کے-ڈی ایف ٹی) نے ایکس رے اسکریننگ سرٹیفیکیشن آڈیٹرز کے لیے ضروری آلات اور تربیت فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ جدید ترین ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ سے شرکا کی سکریننگ کی صلاحیتوں اور ہوابازی میں سیفٹی سٹینڈرڈز کا معیار بلند ہوگا ۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان یہ مشترکہ کوشش دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری اور باہمی احترام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ معاونت پر ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر، ڈائریکٹر ایوی ایشن سکیورٹی PCAA نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔