اقوام متحدہ نے سوڈان کے علاقے الفشیر پرممکنہ حملے بارےخبردار کر دیا

عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں 2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔27اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان کے علاقے الفشیر پرممکنہ حملے بارےخبردار کر دیا ۔رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نےبیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ کو سوڈان کے شمالی دفور علاقے میں الفشیر پر ممکنہ حملےبارےتشویش بڑھ رہی ہے اور وہ علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے مبینہ طور پر الفشیر کو گھیرے میں لے رکھا ہے اس کے ساتھ ہی سوڈان کی مسلح افواج خود کو پوزیشن میں لے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر پر حملے کے شہری آبادی کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گےکشیدگی میں یہ اضافہ ایسے علاقے میں ہے جو پہلے ہی قحط کے دہانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام فریقین سے ایک بار پھر الفشیر کے علاقے میں لڑائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کو خبردار کیا تھا کہ الفشیر میں تقریباً 8 لاکھ افراد انتہائی اور فوری خطرے میں ہیں کیونکہ تشدد کی پیش قدمی بڑھ رہی ہے اور پورے دارفور میں خونی بین فرقہ وارانہ جھگڑے کی شروعات کا خطرہ ہے۔