پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگیا؟

Hamariweb  |  Sep 01, 2022

نئے مہینے کے آغاز سے ہی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو تحفہ دے دیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطاطق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 7 پیسے، ڈیزل کی وقیمت میں دو روپے 99 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روزہ نظرثانی میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور شرح مبادلہ میں تبدیلی کے پیش نظر جزوی اضافے پرغور کیا۔

بیان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

بیان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 99 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

بشکریہ : اردو نیوز

More News

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More