جامعہ کراچی: بیچلرز اور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں

ہماری ویب  |  Jan 25, 2016

کراچی (نیٹ نیوز)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام ) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں ، وہ اپنی داخلہ فیس2فروری2016ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
 


انرولمنٹ فارم وفیس دوپہر 3تاشام7بجے تک یوبی سے متصل ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے کیمپ آفس سے تصدیق کرانے کے بعد جامعہ کراچی کے یوبی ایل کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 29جنوری 2016 ء تک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More