میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست

ہماری ویب  |  Dec 30, 2016

میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو میزبان آسٹریلیا نے اپنی اپہلی اننگز میں کپتان اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی سنچری کی بدولت 624 رنز بنائے اور ٨ وکٹوں کے خسارے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی۔ کھیل کے آخری روز امید تھی کہ میچ ڈرا ہوجائے گا لیکن قومی ٹیم کی ناقابل اعتبار بیٹنگ نے شائقین کا خدشہ درست ثابت کیا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ 18 رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور سرفراز احمد 43,43رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم2، بابراعظم 3، کپتان مصباح الحق صفر، اسد شفیق 16، محمد عامر 11،وہاب ریاض اور یاسر شاہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ سہیل خان 10رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، نیتھن لیون نے 3،جوش ہیزلی ووڈ 2اور جیکسن برڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More