آسٹریلیا کا پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف

ہماری ویب  |  Jan 13, 2017

برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدا میں کینگروز ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ابتدائی 5بلے باز 78کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ وارنر7، ٹریوس ہیڈ39کرس لین16، مچل مارش4 اور کپتان اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جس کے بعد گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ نے چھٹی وکٹ پر 82رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعہ 160تک پہنچایا تو میکسویل 60رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

ابتدا میں کینگروز بلے بازوں کو مشکلات کا شکار بنانے والے بولرز اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکے اور میتھیو ویڈ نے ہر نئے آنے والے بلے باز کے ساتھ مل کر بولروں کی خوب پٹائی کی۔

ویڈ نے 100گیندوں پر 2چھکے اور 7چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور ناٹ آؤ ٹ رہے جب کہ جیمز فالکنر5 اور مچل اسٹارک 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد عامراور عماد وسیم نے 2,2جب کہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More