نوازشریف اور شہبازشریف زندہ باد ‘‘،’’ دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا،شیر آیا‘‘اور’’شیر اک واری فیر‘‘کے نعرے

ہماری ویب  |  Jan 25, 2017

رہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں ایک موقع پر کہا کہ آج کل الزامات کی بوچھاڑ ہورہی ہے اورسب سے زیادہ کاروبار الزامات کی انہی فیکٹریوں میں ہورہا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اربوں روپے کے قرض معاف کرانے ،ملازموں کے نام پر شیئرز خریدنے ،دھرنوں اورلاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں اورماضی میں مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیااورسب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایااورکہا کہ قومی دولت لوٹنے والے ان تمام لوگوں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگاتاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے اورملک آگے بڑھے۔وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف میرے بڑے بھائی ہیں اورہم میں احترام کا رشتہ ہمیشہ سے ہے اورہم نے احترام کا یہ رشتہ اپنے بزرگوں سے سیکھا ہے ۔میں اورمیرے بڑے بھائی نوازشریف ایک دوسرے کو شیشے کی طرح پہچانتے ہیں اوروزیراعظم کی قیادت میں پاکستان بھر میں لگنے والے منصوبے بھی شیشے کی طرح شفاف ہیں۔ میں اﷲ تعالیٰ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نوازشریف پر اگر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو ذمہ دار میں ہوں گا۔
 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More