شہبازشریف شاباش، ویلڈن، ویری گڈ

ہماری ویب  |  Jan 25, 2017

وزیراعظم نے شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’’ شہبازشریف شاباش، ویلڈن، ویری گڈ‘‘۔ وزیراعظم نے اس موقع پرکہا کہ شہبازشریف نے دیگر منصوبوں کی طرح ملتان میٹروبس پراجیکٹ پربھی دن رات محنت کی ہے تبھی یہ منصوبہ کم سے کم مدت میں مکمل ہوا ہے،لہٰذاسب شہبازشریف کیلئے تالیاں بجائیں جس پر وزیراعظم اورتقریب میں موجود تمام شرکاء نے وزیراعلیٰ کیلئے تالیاں بجائیں۔

وزیراعظم نے توانائی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اس حوالے سے ذاتی طورپر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہیں اورروزانہ منصوبوں کی پیش رفت نوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پاس تاریخیں لکھی ہوئی ہیں جس کے تحت کام مکمل ہونے ہیں اورحال ہی میں شہبازشریف نے مجھے ساہیوال میں لگنے والے 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی تصویر دکھائی ،جہاں بوائلر لگ چکا ہے اوراس منصوبے کیلئے کوئلہ بھی کراچی پورٹ پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان میٹروبس کا کرایہ بڑھانے کا کہا گیااوربتایاگیا کہ لاہور میں آج سے چار سال قبل میٹروبسیں چلی تھیں لہٰذا کرایہ 20روپے سے زیادہ ہونا چاہیے لیکن میں نے اور شہبازشریف نے ملکرفیصلہ کیاکہ ملتان میٹروبسوں کا کرایہ بھی20روپے ہی ہوگاجوکہ لاہور اور راولپنڈی، اسلام آباد میٹروبسوں کا ہے۔
 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More