2020 میں واٹس ایپ میں کون سے 5 اہم فیچر شامل ہونے والے ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 03, 2020

گزشتہ سال 2019 میں واٹس ایپ نے کچھ اضافی فیچرز شامل کیے تھے جس سے صارفین کو کافی سہولت ہوئی تھی یہ ہی دیکھتے ہوئے 2020 میں بھی کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں جو صارفین کے لیئے کافی مدد گار ثابت ہوں گی۔

آئیے جانتے ہیں کون سے وہ اہم فیچرز ہیں جو واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اپ ڈیٹ کرنے جا رہا ہے۔

ونڈوز اسمارٹ فون،واٹس ایپ سے محروم

پرانے ہر قسم کے ونڈوز فون پر جنوری کے اختتام تک واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت موجود نہیں ہو گی جبکہ کچھ آئی فونز اور اینڈرائیڈ پر بھی واٹس ایپ کی سہولت موجود نہیں رہے گی۔

میسج ڈیلیٹ ہونے کی سہولت

واٹس ایپ ایک نیا فیچر لائے گا جس میں بھیجا ہوا میسج مقررہ وقت تک رہے گا اس کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔ میسج کا وقت مقرر کرنا ہوگا کہ اس وقت تک میسج پڑھا جا سکتا ہے اس کے بعد بھیجا گیا میسج ضائع ہو جائے گا۔ اس فیچر کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ میسج ڈیلیٹ ہونے کے بعد کوئی نشان باقی نہیں رہے گا یعنی یہ پتہ نہیں چل سکے گا کہ کوئی میسج ڈیلیٹ ہوا ہے۔

ریورس امیج سرچ

اس فیچر کا مقصد جعلی خبروں کی تصدیق کرنا ہو گا۔ یہ واٹس ایپ کے بہترین فیچرز میں سے ہو گا جو 2020 کے دوران متعارف کیا جائے گا۔ اس سے صارف یہ معلوم کر سکے گا کہ بھیجی جانے والی تصویر کا سورس کیا ہے۔

ڈارک موڈ

آئندہ کچھ ماہ میں فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد اب واٹس ایپ بھی ڈارک موڈ کا فیچر اپنے صارفین کے لیے لا رہا ہے۔ اس میں ہو گا یہ کہ آپ فون کی لائٹ آف کر سکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی آنکھوں پر زور نہیں پڑے گا۔ فون کی اسکرین کالی ہو جائے گی اور لکھا ہوا ٹیکسٹ سفید نظر آئے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More