کیا پاکستان بھی امریکہ ایران جنگ کا حصہ ہوگا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا بیان دے دیا

ہماری ویب  |  Jan 06, 2020

امریکہ اور ایران کے درمیان چلنے والی کشیدگی سے متعلق پاکستان کا امریکہ کے ساتھ ہونے پر، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف کا مائیک پومپیو سے رابطہ ہوا ہے، یہ افواہیں بھیلائی جا رہی ہیں کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ، ایران کے خلاف جنگ کا حصہ بننے جارہا ہے؟

سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جب میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں تو بدقسمتی سے اس میں کچھ جانے مانے لوگ بھی بات کر رہے ہوتے ہیں جس پر بے حد افسوس ہوتا ہے جبکہ ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلی کال نہیں ہے، افغان مصالحتی عمل اور خطے کی سیکیورٹی کو لے کر آرمی چیف کا اہم کردار ہے، اسی تناظر میں بات چیت ہوئی ہے۔ اس پر دفتر خارجہ کا اپنا بیان بھی آیا ہے۔

تاہم عوام اور میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ کسی قسم کی افواہ پر یقین نہ کیا جائے۔ صرف با وثوق ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں پر ہی یقین کریں۔

یہ ملک دشمن عناصر ہیں جو ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ اس متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ ان افواہوں کو پھیلانے میں بھارت شامل ہے، ہم نے بہت قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن کو یقینی بنایا ہے، خطے میں امن کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور اس کے امن کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More