واٹس ایپ کا ایسا خاص فیچر جس کو کروڑوں صارفین نظر انداز کر دیتے ہیں، جانئے اس فیچر کی ایک خاص بات

ہماری ویب  |  Jan 07, 2020

مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں انیمیٹڈ تصاویر، گروپس چیٹ، ون آن ون چیٹ، وائس چیٹ ، تصویری پیغامات اور دیگر فیچرز کے علاوہ اس میسجنگ سروس میں ایک ایسا طریقہ بھی ہے جسے استعمال کر کے صارفین فائدہ حاصل کرسکتے ہیں اس فیچر کا نام آرکائیو ہے۔

واٹس ایپ کے اندر بہت سے دلچسپ فیچرز موجود ہیں جیسے فاسٹ لوڈنگ ، اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ (بائی ڈیفالٹ)، گروپ چیٹس ، کیو آر اسکین کوڈ ، اسی طرح مخصوص میسج پر ریپلائی کی سہولت کے ساتھ دوستوں رشے داروں اور گھر والوں سے رابطہ کرنا۔

ایک رپورٹ کے مطابق بروز 31 دسمبر واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے دوران 100 ارب سے زائد پیغامات دنیا بھر میں بھیجے گئے جو کہ ہر صارف کو موصول ہوئے۔

واٹس ایپ کے جس فیچر کو سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہ گروپ چیٹ ہے جس میں ہم 5 سے 10 افراد کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈھیروں پیغامات وصول کرتے ہیں، اور انھیں گروپس کے باعث بیرونی ممالک میں اکثر اوقات افواہیں پھیل جاتی ہیں۔

لیکن آپ نے کبھی یہ سوچا تھا کہ واٹس ایپ چیٹ کو اگر آرکائیو میں ڈال دیا جائے تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟ ایک تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ بالکل ایسا ہے جیسے اپنے موبائل کے میسج ان باکس کو پوری طرح کلیئر کردینا۔

آرکائیو چیٹ کے آپشن کا یہ بھی ایک فائدہ ہوتا ہے کہ اس میں چیٹ آئیکون اپنی جگہ محفوظ رہتی ہے اور آپ کسی خاص صارف کی چیٹ کو باآسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

فرض کریں کہ اگر اس چیٹ پر کوئی نیا میسج آتا ہے تو وہ ایک مرتبہ پھر آپ کے ان باکس میں نمودار ہوجاتی ہے اور پرانے میسجز اس میں موجود ہوتے ہیں، تو آرکائیو کے آپشن میں کچھ غائب نہیں ہوتا۔

واٹس ایپ مالکان بھی اپنے صارفین پر اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے زور دیتے ہیں اور اس کی ویب سائٹ پر واضح لکھا گیا ہے کہ 'آرکائیو چیٹ فیچر آپ کو چیٹ اسکرین سے بات چیت کو محفوظ رکھنے اور ساتھ ہی ضرورت پڑنے پر رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے، آپ گروپس چیٹس یا انفرادی چیٹس کو آرکائیو آپشن کے استعمال سے اپنی بات چیت کو مزید منظم بناسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آرکائیو چیٹ کے استعمال سے آپ کسی بھی پیغام کو باآسانی دیکھ سکتے ہیں اور اس فیچر کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ریپلائی نظر انداز ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا اس کی وجہ یہ ہے ان باکس میں آپ کو صرف وہی میسجز نظر آئیں گے جس میں آپ نے نئے میسجز نہیں دیکھیں ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More