ملکہ برطانیہ اور شہزادے کے درمیان ایسا کیا چل رہا تھا کہ شہزادے کو ملک بدر ہونا پڑا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jan 11, 2020

شاہی عہدہ چھوڑنے کے اصرار پر ولی عہد شہزادہ چارلس نے بیٹے ہیری کو خبردار کیا ہے کہ انہیں 23 لاکھ پاونڈ سالانہ ملنے والی رقم بند کر دی جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس کو اپنے روٹھے ہوئے بیٹے ہیری سے کرسمس کے موقع پر فون کر کے ان کے پروگرام سے متعلق دریافت کرنا پڑا تھا جبکہ محل کےعملے کی جانب سے ملکہ کو تجویز دی گئی تھی کہ صبر سے کام لیں۔ شہزادہ ہیری کینیڈا منتقل ہونے کے بارے میں اپنے چند قریبی دوستوں سے پچھلے کچھ عرصے کے دوران پوچھتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہزادے کی سیکیورٹی پر اب بھی برطانوی عوام کو چھ لاکھ پاونڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے جب کہ سفر پر سوا لاکھ پاونڈ علیحدہ سے خرچ کرنے ہوں گے اور ساتھ ہی انہیں سوا دو ملین پاونڈ شہزادہ چارلس کی چیریٹی سےآمدنی ہوگی۔

تاہم اس متعلق شاہی خاندان کے ایک محافظ نے شہزادہ ہیری کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی ماں لیڈی ڈیانا سے کچھ سبق حاصل کریں اور سیکیورٹی کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ پربھروسہ رکھیں، کیونکہ سیکیورٹی کم ہونے کی وجہ سے ہی ڈیانا کی موت واقع ہوئی تھی۔

دوسری جانب موجودہ صورتحال کے سبب ڈیوک اور ڈچز کے میوزیم میں ملکہ برطانیہ اور شہزادہ ولیم کے ساتھ رکھے گئے مجمسے بھی الگ کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More