کینیڈین خاتون شوہر کو سزا دلوانے کے لیے پاکستان پہنچ گئی

بول نیوز  |  Jan 12, 2020

کینیڈین خاتون شوہر کو سزا دلوانے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین خاتون 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہونے والے شوہر کے پیچھے پاکستان آگئی۔

پاکستانی نوجوان کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے پاکستان آگیا اور اس وجہ سے ان کی بیوی اس کو سزا دلوانے کی غرض سے پاکستان پہنچ گئی۔

کینیڈین خاتون نے بتایا کہ شوہر سے رقم واپسی کے لیے کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

کینیڈین خاتون این میری نے گوجرانوالہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو شوہر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔

ایف آئی نےاینی میری کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

گوجرانوالہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں دی گئی درخواست میں کینڈین خاتون کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی فہد نامی نوجوان سے اس نے کینیڈا میں شادی کی تھی۔

یاد رہے کہ این میری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیالکوٹ کے رہائشی فہد ابرار سے 2017 میں شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد میں نے اسلام قبول کیا، فہد نے دھوکے سے رقم اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان منتقل کی تھی۔

اینی میری کا کہنا تھا کہ رقم فہد کے چچا اور والدہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستانیون سے بہت اُمید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ضرور ملے گا۔

اینی میری نے بتایا کہ شادی کے بعد فہد نے دھوکہ دیا اور اس کے بینک اکاؤنٹس سے 33 ہزار ڈالر پاکستان میں اپنی والدہ اور چچا کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دئیے جس پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو وہ غائب ہوگیا۔

واضح رہے کہ اینی میری نے کہا ہے کہ شوہر کو جیل بھجوانے اور اپنی رقم واپس حاصل کرنے کے لیے پاکستان آئی ہوں، امید ہے انصاف ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More