خامنہ آئی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا، حسین کروبی گرفتار

بول نیوز  |  Jan 14, 2020

ایران میں حکام نے گزشتہ  روز سبز تحریک کے سربراہ مہدی کروبی کے بیٹے حسین کروبی کو گرفتار کر لیا جنہوں نے خامنہ آئی کو مستعفی ہونے کےلیے خط لکھا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق ایران میں حکام نے گزشتہ  روز سبز تحریک کے سربراہ مہدی کروبی کے بیٹے حسین کروبی کو گرفتار کر لیا۔

خبر کے مطابق ،یہ گرفتاری مہدی کروبی کی جانب سے ایرانی رہبر اعلی خامنہ آئی  کو ایک خط بھیجے جانے کے دو روز بعد عمل میں آئی ہے۔

اس  خط میں کروبی نے خامنہ آئی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہو جائیں کیونکہ وہ یوکرین کے مسافر طیارے کو مار گرائے جانے کے  واقعے میں درست نہیں  تھے۔

ایران: یوکرینی مسافر طیارہ گرانے میں ملوث کئی افراد گرفتار واضح رہے کہ مہدی کروبی 2011 سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

آٹھ جنوری کو تہران ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے آٹھ ہی منٹ بعد یوکرینی  مسافر طیارہ کریش کرگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ابتدا میں  ایران کی جانب سے طیارہ گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دیاگیاتھا تاہم 11 جنوری کو ایران نے اعتراف کرتے ہوئے اسے ’انسانی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی  مسافر طیارے کو  حادثاتی طور پر مار گرانے کے جرم میں کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عدلیہ کی جانب سے یہ اعلان ایرانی صدر حسن روحانی  کے طیارے کو حادثاتی طور پر مار گرائے جانے کی مکمل تحقیقات کے لئے ایک خصوصی عدالت قائم کرنے کے  اعلان کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More