پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رحجان

روزنامہ اوصاف  |  Jan 15, 2020

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رحجان دیکھا جا رہا ہے‘بدھ کے روز مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 43,207.81 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں چند پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی. اسٹاک مارکیٹ میں کھلے کے بعد دوسرے گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور اس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 22,984,790 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,052,701,927 پاکستانی روپے رہی گزشتہ روز بھی مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 11 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی.  کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلاا رجحان رہا کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 207 پوائنٹس سے ہوا ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 102 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 43 ہزار 091 کی سطح تک گر گیا تھا. ابتدا میں ہی انڈیکس میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 246 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 453 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا کاروبار کے دوران 166 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار کا اختتام 11 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر بند ہوا.کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 19 کروڑ، 90 لاکھ، 65 ہزار 340 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9 ارب، 15 کروڑ، 21 لاکھ، 26 ہزار، 107 روپے بنتی ہے. منگل کے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا.منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ا?غاز 43 ہزار 218 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا.
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More