آسٹریلوی حکومت کا جنگلات کی آگ کے متاثرین کے لئے 40 ملین امریکی ڈالر اضافی امدادکا اعلان

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

 آسٹریلوی حکومت نے ملک میں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے 40 ملین امریکی ڈالر کے اضافی فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور فیملیز اینڈ سوشل سروسز کی وزیر این روسٹن نے اعلان کیا کہ اس فنڈ کی مدد سے جاری بحران سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ خوراک ، امدادی خدمات اور مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ متاثرہ خاندان اپنے ہر بچے کے لئے 400 آسٹریلین ڈالر وصول کر سکیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے ہم وطنوں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور میں جانتی ہوں کہ انہوں نے اپنے گھروں اور زندگیوں کو برباد ہوتے دیکھا ہے ، ہمیں توقع ہے کہ اس اضافی فنڈ کے ذریعے آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ہزاروں متاثرین کی دادرسی ہو سکے گی اور وہ دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہو سکیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور معاشی استحکام کے لئے سرمایہ کاری کرے گی ۔ واضح رہے کہ آتشزدگی سے پیدا شدہ بحران میں کم ازکم 27 انسانی جانیں ضائع جبکہ دو ہزار سے زائد گھر تباہ ہو چکے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More