عاصم اظہر کی مداح کے ساتھ گلوکاری کی ویڈیو وائرل

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

 معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ گزشتہ روز معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عزیر نامی اپنے ایک خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کر رہے ہیں، عاصم اظہر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کل رات اسلام آباد میں شو کو حیرت انگیز بنانے کے لیے شکریہ۔ عاصم اظہر نے لکھا کہ اِس شو کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اِس میں عزیر نامی میرا ایک نیا دوست بنا جو بھیڑ میں مجھے گلوکاری کرتے ہوئے دیکھ کر خود بھی گا رہا تھا اور ہر ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور اسے دیکھ کر میرا دِل بھی مسکرایا۔ عاصم اظہر اپنے مداح سے متاثر ہوئے، انہوں نے عزیر کا شکریہ ادا کیا اور کبھی ہار نہ ماننے کی ترغیب دی۔ گلوکار نے لکھا کہ شو ختم ہونے کے بعد میں نے اورعزیر نے بیک اسٹیج گلوکاری کی اور وعدہ کیا کہ میں یہ ویڈیو ضرور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروں گا۔ عاصم کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بھی عزیر کی تعریف کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More