پی ایس ایل فائیو سے قبل غیر ملکی سفیر بھی کرکٹ فیور میں

ہماری ویب  |  Jan 16, 2020

پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل پشاور زلمی کے فین نکلے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل جہاں پاکستان میں کرکٹ پرجوش اور پورے ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کا انتظار کررہے ہیں وہیں غیر ملکی سفیر بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ برادر اسلامی ملک ترکی کے پاکستان میں سفیر مصطفی یرداکل پشاور زلمی کے فین ہیں ۔ معزز سفیر نے پشاور زلمی شرٹ کے تصاویر کھنچوا کر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مصطفی یرداکل نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی ترکی کے صدر طیب اردغان سے ملاقات اور اس شرٹ نے پشاور زلمی کو ترکی میں شہرت دلائی ہے ۔ اس سے قبل ترکی کے دو کرکٹرز کی پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجودگی اور ٹریننگ نے ان کے ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار یے۔ مصطفی یرداکل نے پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے لیے گڈ لک کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ پی ایس ایل میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More