حریم شاہ نے اپنی پہلی میوزک ویڈیو شئیر کر دی، سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ساتھ تنقید بھی

ہماری ویب  |  Jan 16, 2020

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے اپنا پہلا ویڈیو سانگ نخرے باز شئیر کر دیا۔ سنگر ارباز خان اور خاتون ریپر ایش چغتائی کے گانے کی اس ویڈیو میں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک موجود ہیں۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا پہلا ویڈیو سانگ ہے، امید ہے سب کو یہ پسند آئے گا اور آپ سب اس سے لطف اندوز ہوں گے۔


ٹوئٹر پر حریم شاہ کی اس ویڈیو کو اب تک تیس ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کے اس گانے پر تنقید بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اپنی متنازعہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے سبب جن میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کے ساتھ بنی ویڈیوز سرِ فہرست ہیں، کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے اِنہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے جبکہ اس رہن سہن کے حوالے سے ان کے والد نے کافی دکھ کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More